پاکستان آذربائیجان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،صدرعلوی

پاکستان آذربائیجان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،صدرعلوی

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آذربائیجان کیلئے نامزد پاکستانی سفیر بلال ہائی  نے  ملاقات کی اس موقع پر صدر مملکت نے کہا  پاکستان آذربائیجان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،  پاکستان اور آذربائیجان کے مابین گہرے معاشی، سیاسی،دفاعی اور ثقافتی مراسم ہیں، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ سیاحت، تجارت، دفاع   اورتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا خواہاں ہے،  کورونا وبا کے دوران آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کو امداد فراہم کرنے پر شکرگزار ہیں، صدر عارف علوی نے کہا  کورونا وبا کے دوران آذربائیجان میں پھنسے 522 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آذربائیجان کے مشکور ہیں، آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا باقاعدگی سے انعقاد ازحد ضروری ہے،  میں امید کرتا ہوں کہ نامزد سفیر آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،   نامزد سفیر پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی حجم میں مزید اضافے کیلئے کوششیں مزید تیز کریں۔

عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -