چودھری پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

 چودھری پرویز الٰہی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے 2 ستمبر سے شروع ہونے والے اجلاس کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسمبلی کے ملازمین کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دئیے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیر سے جمعہ تک ملازمین کے اوقات کار 8 بجکر 30 منٹ سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک ہونگے، اسمبلی ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے گی، ہفتے اور اتوار کو اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ سے ڈیڑھ بجے تک اسمبلی کھلے گی۔ نماز اور کھانے کا وقفہ آدھے گھنٹے کا ہوگا، تمام اسمبلی ملازمین کو وردی اور آفس کارڈ پہننا لازم ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں دوران اجلاس مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہو گی، سیکیورٹی کے پیش نظر ارکان پنجاب اسمبلی، سرکاری محکموں کے سکریٹریز اور اسمبلی ملازمین کاواک تھرو گیٹ سے گزرنا لازم ہوگا۔

پروڈکشن آرڈر  

مزید :

صفحہ آخر -