فیٹف کی آڑ میں قانون سازی کی اجازت نہیں دینگے، پیپلزپارٹی

  فیٹف کی آڑ میں قانون سازی کی اجازت نہیں دینگے، پیپلزپارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ قوم سمجھتی ہے کہ یہ جھوٹ پر کھڑی حکومت ہے، زیادہ چل نہیں سکتی، پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ،چوہدری منظور و دیگرنے پیرکوسکھر میں پریس کانفرنس کی۔اس دوران قمر زمان کائرہ نے حکومت اور نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخالفین کو نیب کے ذریعے دبانا چاہتی ہے۔ نیب حکومت نہیں بناتا، وفاداری تبدیل نہیں کراتا، کوئی کرواتا ہے، پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں، میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے پھر وہ لوگ بری ہوجاتے ہیں، حکومت ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کی آڑ میں مخالفین کو نیب کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی ضرورت ہم پوری کرنے پر تیار ہیں، حکومت جو اختیار حاصل کرنا چاہتی ہے اس کی اجازت نہیں دیں گے، ایف اے ٹی ایف کے معاملے وزیراعظم اور وزرا کا رویہ ناقابل فہم ہے، حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔حکومت اپنے اختیارات بڑھانا چاہتی ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بات سنے بغیر سینیٹ میں بل بھیج دیا جاتا ہے۔
قمرزمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -