تجا رتی تعلقات کو مزیدمستحکم  بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کے  لئے تیار ہیں، ایرانی قونصل جنرل

         تجا رتی تعلقات کو مزیدمستحکم  بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کے  لئے تیار ...

  

کوئٹہ (آئی این پی)کو ئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ پا کستان اور ایران کے ما بین تجا رتی اہداف کا حصول دونوں مما لک کے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کے با ہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، ہما ری کو شش ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تجا رتی تعلقات کو مزیدمستحکم کیا جا ئے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر بدر الدین کا کڑ،سابق نگران وزیر اعلیٰ بلو چستان علا ؤالدین مری اور اورنگزیب کا کڑ پر مشتمل وفد سے ملاقات کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ 

 ایرانی قونصل جنرل

مزید :

صفحہ آخر -