حکومت اعلانات تک محدود، تبدیلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ فلاپ ہو چکا: سراج الحق 

حکومت اعلانات تک محدود، تبدیلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ فلاپ ہو چکا: سراج ...

  

  لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ تبدیلی کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ فلاپ ہوگیا ہے۔ جاگیردارانہ سیاست نے قوم کا مستقبل تاریک اور نسلوں کو تباہ کیا۔ حکومت اعلانات تک ہی محدود رہی، اقدامات نظر نہیں آئے۔حکومت اپنے کسی ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کر سکی۔ عوام سابقہ حکومتوں سیے زیادہ موجودہ حکومت سے خائف نظر آتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دیر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت کسی ایک شعبے میں مثبت تبدیلی نہیں لاسکی البتہ ہر جگہ منفی تبدیلیاں نظر آتی ہیں۔ احتساب کے بلند بانگ دعوے کر نے والوں نے احتساب کو بھی مذاق بنا کر رکھ دیاہے۔ جن لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے تھا، وہ خود حکومت میں بیٹھے ہیں۔ ظالم جاگیرداروں اور مافیا زکا مسلط کردہ استحصالی نظام عام آدمی کی خوشیوں کا قاتل ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ایف اے ٹی ایف کے دباؤ پر ہونے والی قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دے کر عوام کو مایوس کیا ۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -