اینٹی کرپشن ساہیوال نے کارروائی کرکے 13 لاکھ 78 ہزار روپے کی ریکوری کرلی

 اینٹی کرپشن ساہیوال نے کارروائی کرکے 13 لاکھ 78 ہزار روپے کی ریکوری کرلی

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کی بروقت کارروائی پر 13 لاکھ 78 ہزار روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد گوہر نفیس ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات اور اشفاق رحمان خان ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ہدایت پراینٹی کرپشن اوکاڑہ نے انکوائری نمبر 490/2018 میں 13 لاکھ 78 ہزار روپے ریکور کر کے میونسپل کمیٹی رینالہ خورد کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی ہے۔

اینٹی کرپشن کارروائی

مزید :

صفحہ آخر -