وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کو ریلیف ملنے تک واپس نہ آئیں 

  وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کو ریلیف ملنے تک واپس نہ آئیں 

  

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارے قائد چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو کراچی کے عوام کے مسائل کے فوری حل کی خاطر تجویز دی ہے کہ وہ فی الفور سب کچھ چھوڑ کر کراچی جا کر بیٹھ جائیں اور وہاں پر اپنی نگرانی میں مسائل کو حل کروائیں اور تب تک وہ کراچی سے واپس نہ آئیں جب تک وہاں کی عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل جاتا اس وقت کراچی کے عوام کو وفاق کی عملی امداد کی ضرورت ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں خطاب کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بھی وفاق سے مدد مانگی ہے کہ وہ سندھ حکومت کے ساتھ ملکر ریلیف کے کاموں بالخصوص وہاں کے عوام کا جو جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس کے ازالے کے لئے ان کا ساتھ دیں اس وقت سیاست کی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی ضرروت ہے کراچی میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی ہیں اور وہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اس لئے وفاق جس کاکام ہی سارے صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے اس کو اس وقت کراچی میں پوری طرح سے ایکٹو ہونا ہو گا۔

کامل علی آغا 

مزید :

صفحہ آخر -