پی ٹی آئی کراچی میں سیاست چمکا رہی ہے،وفاق سندھ کا حصہ بروقت ادا کرے

 پی ٹی آئی کراچی میں سیاست چمکا رہی ہے،وفاق سندھ کا حصہ بروقت ادا کرے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے کہا ہے کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان کراچی چلے بھی جائیں گے تو کیاان کے وہاں جانے سے وہاں کی عوام کے مسائل حل ہو جائیں گے تو یقینی طور پر اس کا جواب نہ میں ہی آئے گا کیونکہ اس وقت وفاق بالخصوص وزیر اعظم کی جماعت پی ٹی آئی تو کراچی کو لیکر صرف اور صرف سیاست ہی چمکا رہی ہے اس وقت کراچی کو لیکر کسی سیاست کی نہیں بلکہ عملی طور پر وفاق کو اپنا رول ادا کرنے کی ضرورت ہے اور وفاق اس وقت اپنا رول ادا کرنے کی بجائے صرف سیاست ہی چمکا رہا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاق سندھ حکومت کو بھی اپنی حکومت کا حصہ سمجھے اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کی بجائے ان کو بھی ساتھ لیکر چلے اور وفاق سے سندھ حکومت کا جو حصہ بنتا ہے وہ اس کو بروقت ادا کرے اور پی ٹی آئی کے کراچی کے ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کے ساتھ دشمنی کرنے کی بجائے وہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے مخلص ہو کر کام کریں تو شائد یہ صورت حال ہی پیدا نہ ہوتی جو آج ہو چکی ہے پھر کہوں گا کہ وفاق سیاست کی بجائے اپنا عملی رول ادا کرے۔

 نوید چودھری

مزید :

صفحہ آخر -