وزیراعظم ضد چھوڑیں،کراچی جا کر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں 

وزیراعظم ضد چھوڑیں،کراچی جا کر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں 

  

جما عت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت بارشوں کی وجہ سے پاکستان کا معاشی حب کراچی پوری طرح سے تباہ و برباد ہو چکا ہے اور اس ساری صورت حال میں وفاقی حکومت ہو صوبائی حکومت ہو یا پھر وہاں کی بلدیاتی حکومت ہو سب کے سب ادارے ناکام ہو چکے ہیں تو ایسی صورت حال میں وزیر اعظم عمران خان کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی ضد اور انا کو چھوڑ کر نہ صرف کراچی جائیں بلکہ وہاں جا کر وہاں کی سب سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں اور مسائل کو حل کرواکر ہی واپس آئیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ کراچی کے عوام اس وقت سخت مشکلات میں ہیں اور ہمارے وزیراعظم نے ابھی تک وہاں کا دورہ ہی نہیں کیا ہے ایک دوسرے پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسا نہیں چلے گا اس وقت کراچی کے عوام کو وفاق بالخصوص وزیراعظم کی ضرورت ہے جو سب اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر وہاں کی عوام کی مشکلات کا نہ صرف ازالہ کریں بلکہ ان کے مالی نقصانات کو پورا کرنے کا بھی بندوبست کریں۔

لیاقت بلوچ 

مزید :

صفحہ آخر -