کراچی کے حالات خراب کرنے کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر عائد ہوتی ہے

  کراچی کے حالات خراب کرنے کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر عائد ہوتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام تو دعائیں مانگ رہے ہیں کہ وزیراعظم نہ تو کراچی آئیں اور نہ ہی کراچی کے مسائل پر کوئی نوٹس لیں کیونکہ وزیر اعظم کا ٹریک ریکارڈ یہی بتاتا ہے کہ وہ جس ایشو کا بھی نوٹس لیتے ہیں تو وہ پہلے سے بھی زیادہ اور خراب ہو جاتا ہے اور ویسے بھی یہ بات میڈیا پر آ چکی ہے کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ان کی کراچی کے حالات پر گہری نظر ہے اگر واقعی ان کی کراچی کے حالات پر گہری نظر ہے تواس بات کا بھی اندازہ آپکو کراچی کے حالات دیکھ کر اچھی طرح سے ہو گیا ہو گا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے پورے ملک کا بیڑہ غرق پی ٹی آئی نے کیا ہے اسی طرح سے کراچی کے حالات کی خرابی کی ذمے داری بھی پی ٹی آئی پر عائد ہوتی ہے ان کے ارکان اسمبلی وہاں پر کیا کررہے ہیں اگر کسی جگہ پر ان کا کوئی ایم این
 اے یا ایم پی اے گیا بھی تو عوام نے اس سے پوچھا کہ دعوے تو بڑے کئے تھے عملی طور پر ہمارے لئے کیا کیا ہے تواس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔
 عظمیٰ بخاری

مزید :

صفحہ آخر -