پیپلزپارٹی نے لوٹ مار کے سوا کراچی میں کوئی کام نہیں کیا

پیپلزپارٹی نے لوٹ مار کے سوا کراچی میں کوئی کام نہیں کیا

  

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے کراچی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اب تو جو کراچی کے عوام کو ریلیف ملا ہے وہ پی ٹی آئی نے ہی دیا ہے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں پیپلز پارٹی نے تو سوائے لوٹ مار کے عملی طور پر کچھ نہیں کیا اگر نکاسی آب کے کہیں پر بھی کوئی منصوبے نہیں لگے تواس کی ذمے داری پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت پر ہے وزیر اعظم نے تو اپنا رول ادا کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کو متحر ک کیا مگر اس پر بھی پیپلز پارٹی نے اعتراض کیا تھا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تو اب سندھ کی عوام کے ساتھ ساتھ کراچی کی عوام کو بھی سوچنا پڑے گا کہ ان کے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز پیپلز پارٹی نے نکاسی آب کے منصوبوں پر لگانے کی بجائے کہاں پر لگائے پیپلز پارٹی وفاق پر انگلی اٹھا کر بری نہیں ہو سکتی اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں ہر صوبہ اپنے کام کا ذمے دار ہے۔ 

خرم شیر زمان 

مزید :

صفحہ آخر -