لاہور میں 4ستمبر سے سینما گھر کھولنے کا اعلان

      لاہور میں 4ستمبر سے سینما گھر کھولنے کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر لاہور کے سینما گھر جمعہ چار ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا، سرکٹ ایبٹ روڈ لکشمی کے سینما گھروں میں پرانی پنجابی،جبکہ ملٹی پلیکس سینما گھروں میں پرانی امپورٹ پالیسی کی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر پانچ ماہ سے بند سینما گھروں کو حکومتی اعلان کے بعد دس اگست کو نہیں کھولا گیا تھا۔ یوم عاشورہ کے بعد سینما گھروں کو جمعہ چار ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیاگیا ہے۔اس سلسلے میں سینما سرکٹ لکشمی چوک کے اوڈین،کیپٹل اور گلستان سینما میں پرانی پنجابی فلموں کی نمائش ہوگی۔

 سینما گھر

مزید :

صفحہ آخر -