تیمرگرہ، پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، حوالدار سمیت تین پولیس اہلکار زخمی 

تیمرگرہ، پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، حوالدار سمیت تین پولیس اہلکار ...

  

 تیمرگرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ حیاسیری کے حدود گاوں چمکوٹ میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول دھما کے کے نتیجے میں  تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حیائسیرئی پولیس موبائل وین میں معمول کے گشت پر تھی جب وین حیاء سیرئی پل گاوں چمکوٹ پہنچ گئی تو اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں موبائل میں سوار حوالدار سمیت تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیاہے۔دھماکہ کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے زخمیوں میں حوالدار طارق منیر، سپاہی جان باچا اور ڈرائیور نظیر شامل ہیں۔دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

تیمرگرہ

مزید :

صفحہ آخر -