کراچی کے حالات سے سبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے،فواد
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کراچی میں بارش سے تباہی پر کہا کہ ہمیں حالات سے سبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ یہ ہے آج بارش ختم ہوتی ہے چنددنوں میں حالات معمول پرآجاتے ہیں، ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کر دیں گے، اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی،معمولات زندگی میں تعطل آئیگا، پھرشوراٹھے گا، ہمیں حالات سیسبق سیکھ کر آئندہ کی پلاننگ کرنی چاہیے۔
فواد