سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، انڈیکس 54.71پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 60پیسے سستا، سونا 700روپے تولہ مہنگا

  سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، انڈیکس 54.71پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 60پیسے سستا، ...

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 54.71 پوائنٹس کے اضافے سے41110.92پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ47.94فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب 5کروڑ24لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت52.72فیصد زائد رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 41310.28پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے سبب انڈیکس41019 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 0.13فیصد اضافے سے41110.93پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس11.80پوائنٹس کے اضافے سے17707.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس153.15پوائنٹس کے اضافے سے28960.99پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز413کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 198کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 196میں کمی اور19میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر76کھرب 50ارب36کروڑ99لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو99روپے کے اضافے سے1779روپے اورنیسلے پاکستان68.33روپے کے اضافے6068.33روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر فائبر65.75روپے کی کمی 810.98روپے اورسیپ ہائر ٹیکس55.24روپے کی کمی سے840.01 روپے ہوگئی۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے سے کم ہو کر 165.80روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے کم ہو کر166روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.50روپے سے گھٹ کر166.20 روپے اور قیمت فروخت167روپے سے گھٹ کر166.70روپے پر ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50ُٰپیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50ورپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت 199.50روپے سے کم ہو کر 199روپے ہو گئی تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 220روپے سے بڑھ کر220.50روپے اور قیمت فروخت 222روپے سے بڑھ کر 222.50روپے ہو گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 8ڈالرز کا اضافہ رہا اور فی اونس سونے کی قیمت1969ڈالرز کی سطح پر جا پہنچی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت700روپے اضافے سے 1لاکھ17ہزار400اور دس گرام سونے کی قیمت 601روپے اضافے سے 1لاکھ652روپے روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے اضافے سے1400روپے ریکارڈ کی گئی۔ 

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -