نیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ردوبدل کیلئے درخواست کی سماعت آج کریگی

        نیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ردوبدل کیلئے درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ردوبدل کیلئے درخواست کی (آج) منگل کوسماعت کرے گی۔ میڈیا کے مطابق سی پی پی اے نے جولائی 2020ء کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ردوبدل کے لئے درخواست دائرکر رکھی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں ہائیڈل ذرائع سے 36.76 فیصد جبکہ کوئلے سے 17.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 10.05 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 20.62 فیصد جبکہ ایٹمی ذرائع سے 4.86 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔ نیپرا فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر حتمی فیصلہ کریگی۔
نیپرا

مزید :

صفحہ آخر -