ستمبر کا مہینہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے 

  ستمبر کا مہینہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  جہانیاں (آن لائن)ستمبر کا مہینہ پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔امریکہ کا نائن الیون،جاپان پر ایٹمی حملے کے بعد ہتھیار ڈالنے کے واقعہ،جاپان کی تاریخ کے بدترین زلزلے سے لاکھوں افراد کی ہلاکتیں،پاک بھارت جنگ سمیت دنیا بھر میں مختلف سانحات وواقعات ماہ ستمبر میں ہی وقوع پذیر ہوئے تھے۔11ستمبر 2001ء کو امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پینٹا گان کی عمارتوں سے جہاز ٹکرانے کا واقعہ ہوا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ماہ ستمبر 1945ء کو دوسری جنگ عظیم میں امریکہ کی جانب سے ایٹمی بم گرائے جانے کے بعد جاپان نے ہتھیارڈال دیے تھے۔6ستمبر کو پاک بھارت جنگ ہوئی تھی ماہ ستمبر میں ہی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی وفات ہوئی،لیڈی ڈیانا نے پاکستان کا دورہ کیا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے 9ستمبر 2008ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ بیگم نصرت بھٹو 21ستمبر1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں نصرت بھٹو کی 8ستمبر 1951ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ شادی ہوئی۔ ماہ ستمبر میں پاک بھارت جنگ کا آغاز ہوا، مسلح افواج کے ایام یوم فضائیہ،یوم بحریہ اور یوم دفاع منائے جاتے ہیں،معروف پاکستانی افسانہ نگار اشفاق احمد کی وفات ہوئی،میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر نے جام شہادت نوش فرمایا۔
ستمبر 

مزید :

صفحہ آخر -