سندھ ہائیکورٹ، غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان کی عبوری ضمانت میں توسیع 

  سندھ ہائیکورٹ، غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان کی عبوری ضمانت میں ...

  

 کراچی(آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام اور نیب وکیل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا سابق وزیراعظم اسلام آباد سے یہاں آگئے نیب والے نہیں آئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، مسائل پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، مریم نواز خاموش تھیں تو لوگوں کو اعتراض تھا اور جب بول رہی ہیں تو بھی اعتراض ہے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ڈیفنس کا علاقہ زیادہ متاثر ہوا ہے اور شہر قائد میں پانی کی نکاسی کا بہتر انتظام ہونا چاہیے۔ 

شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ آخر -