ارتغل غازی نے بلیو ورلڈ سٹی کیساتھ بطور برانڈ ایمبیسیڈر ایم او یو سائن کر لیا

          ارتغل غازی نے بلیو ورلڈ سٹی کیساتھ بطور برانڈ ایمبیسیڈر ایم او یو ...

  

راولپنڈی(پ ر)  پاکستانی قوم کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری،بین الاقوامی شہرت یافتہ انگین التان دوزیاتان المعروف ارتغل غازی نے بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسیڈر کام کرنے کا ایم او یو سائن کر لیا۔ترکی میں چئیرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور انگین التان ارتغل غازی نے ایک ایم او یو پر دستخط کیا جس کے مطابق ارتغل غازی (انگین التان دوزیاتان) بلیو ورلڈ سٹی اسلام آباد کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسیڈر کام کریں اور دنیا بھر پرائیوٹ سطح پر بنائی جانے والی پہلی ٹورسٹ سٹی کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے انگین ستمبر میں پاکستان آئیں گے اور بلیو ورلڈ سٹی میں واقع استنبول کی بلیو مسجد کے ریپلیکا کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت فرمائیں گے۔انگین نے اپنی پاکستان آمد کے حوالے سے کنفرم کرتے ہوئے ستمبر میں بلیو ورلڈ سٹی میں ہونے والی بلیو مسجد کی افتتاحی تقریب میں اپنی دستیابی کو بھی کنفرم کر دیا ہے اس کے ساتھ ہی ان کے پاکستان آنے یا ناں آنے والی افواہوں نے بھی دم توڑ دیا ہے۔چئیرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر بھی ارتغل غازی کے مداح نکلے ان کا کہنا ہے کہ ارتغل کے کردار میں انگین سے بہتر اداکار ملنا مشکل ہی نہیں ممکن تھا انگین التان المعروف ارتغل غازی کا بلیو ورلڈ سٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر بننا پوری پاکستانی قوم کے لئے فخر کی بات ہے پاکستانیوں کے لئے ارتغل کی پاکستان آمد ایک خوشخبری کی شکل اختیار کر گئی ہے جبکہ ارتغل کے مداح پاکستان میں ارتغل کی آمد کا شدت سے انتظار کررہے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -