دنیا میں انسانی حقوق کے رکھوالوں کو کشمیر یوں پر ظلم کا جواب دینا ہو گا: شہریار آفریدی 

دنیا میں انسانی حقوق کے رکھوالوں کو کشمیر یوں پر ظلم کا جواب دینا ہو گا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آبامد (این این آئی) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی جارحیت کی شدAید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جانوروں پر بھی پیلٹ گنز کا استعمال جرم ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پریہ اسلحہ استعمال کر کے انسانی حقوق کے محافظ اداروں کا مذاق اڑا رہا ہے،دنیا میں انسانی حقوق کے رکھوالوں کو اس ظلم کا جواب دینا ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی کے تعینات کردہ درندوں نے محرم کے پرامن جلوس کو بھی نہیں بخشا۔ مودی سرکار کو یہ جان لینا چاہئے کہ کشمیریوں کا نظریہ آزادی ان کی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، مودی سرکار کو معلوم ہونا چاہئے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد امام حسین ؓ کے وژن کے مطابق ہے۔ حسینؓ کا نام لینے والوں کو طاقت کے زور پر کبھی شکست نہیں دی جا سکتی،محرم کے جلوس پر بھارتی پیلٹ گنز کا نشانہ بننے والے کشمیری بھائی بصارت سے محروم کر دیے گئے۔ ان مظالم کے باوجود بھارتی فورسز کشمیریوں کے دل سے اسلام کی محبت نہ نکال سکیں۔
شہریار آفرید

مزید :

صفحہ آخر -