کچن کارنر

کچن کارنر

  

انڈے کے پراٹھے

اشیاء:

انڈے 5عدد

سفید آٹا ایک کلو

دودھ آدھ پاؤ

نمک ایک چائے کا چمچہ

گھی حسب ِ ضرورت

ترکیب:

آٹے میں نمک اور گھی ڈال کرا چھی طرح ملائیں۔دودھ انڈے ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹیں اور اس پھینٹے ہوئے دودھ اور انڈے کی مدد سے آٹا گوندھیں۔اب اس گوندھے ہوئے آٹے کے چھوٹ چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں اور پراٹھے پکا لیں۔ نہایت خستہ اور لذیذ پراٹھے ثابت ہوں گے۔

سادہ کلیجی

اشیاء:

کلیجی ایک عدد(درمیانہ سائز کی)

پیاز تین عدد

لہسن ایک عدد

لال مرچ حسب ِ ذائقہ

نمک حسب ِ ذائقہ

گھی آدھ پاؤ

ہر ا دھنیا حسب ِ ضرورت

مچور تین چائے کے چمچے

ترکیب:

پیاز، لہسن، نمک اور سرخ مرچ کا شوربہ تیار  کر لیں اور اس میں کلیجی کے ٹکڑے اچھی طرح دھو کر ڈال دیں اور بالکل ہلکی آنچ پر گلایئے۔جب گل جائے تو بھون لیں اور کلیجی چولہے سے اتار کر اس میں ہرا دھنیا کتر کر ڈال دیں۔ لذیذ سادہ کلیجی کا سالن تیار ہے۔

حیدر آبادی مرغ

اشیاء:

مرغی کا گوشت ایک کلو

پیاز ایک عدد

لہسن آدھی  چھٹانک

کہچا پپیتہ تھوڑا سا

گرم مصالحہ چائے کا چمچہ(پسا ہوا)

مونگ پھلی آدھا چائے کا چمچہ

ناریل(پسا ہوا) دو  چائے کے چمچے

خشخاش  دو  چائے کے چمچے

دہی ایک پاؤ

ہلدی آدھا چائے کا چمچہ

مرچ حسب ِ  ذائقہ

نمک حسب ِ  ذائقہ

ہرا مصالحہ حسب ِ ضرورت

گھی ایک پاؤ

لیموں   2عدد

ترکیب:

مرغی کے گوشت کو دھو کر خشک کر لیں۔ پھر اس پر پپیتہ پیس کر مل دیں۔آدھا گھنٹہ یونہی پڑا رہنے دیں۔اب پیاز سرخ کر کے اس میں مرغی ڈال کر بھونیں۔تھوڑی دیر بعد تمام پسا ہوا مصالحہ ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔اس کے بعد ڈال کر بھونیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو ہرا مصالہ اور لیموں کا رس ڈال کر دم دے دیں۔دس منٹ بعد اتار لیں۔حیدر آبادی مرغ تیار ہے۔

شملہ مرچ اور ٹماٹر کی ترکاری

اشیاء:

گھی تین بڑے چمچے

شملہ مرچ ایک پاؤ

ادرک ایک انچ کا ٹکڑا

سیاہ مرچیں  چٹکی بھر

ٹماٹر آدھ کلو

بھوری شکر دو  چائے کے چمچہ

ہرا دھنیا ایک بڑا چمچہ

گرم مصالحہ آدھ چائے کا چمچہ

ترکیب:

تماٹر اور مرچیں کاٹیں، ادرک باریک پیس لیں۔ گھر گرم کریں، اس میں مرچیں، ادرک، نمک اور سیاہ مرچیں ڈال کر چند منٹ بھونیں پھر ٹماٹر شامل کریں۔ بقیہ شکر اور نمک بھی شامل کر دیں۔ آنچ تیز کر کے پانچ منٹ تک سبزیوں کو بھونیں۔ کھاتے وقت ہرادھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک کر  کھایئے۔

بینگن کی بورانی

اشیاء:

بیگن آدھا کلو

سرخ مرچ دو  چائے کے چمچے

گھی ایک پاؤ

دہی ایک پاؤ

نمک حسب ِ ذائقہ

ترکیب:

بینگین کو چھیل کر ان کے گول ٹکڑے کاٹ کر ان پر نمک لگا کر ایک گھنٹے تک رکھ دیں۔پھر نمک کپڑے یا ٹشو پیپر سے پونچھ کر گھی میں تل کر سرخ کر لیں،پھر اس گھی میں دہی نمک مرچ اور بینگن کے قتلے تل کر اُتار لیں۔ ٹھنڈا کر کے نوش فرمائیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -