بیوٹی ٹپس

بیوٹی ٹپس

  

خوبصورتی میں کلینزنگ کا کردار!

صباح یاور خان

باقاعدگی سے جلد کی کلینزنگ چہرے کی جلد کو صحت مند بنانے اور کئی مسائل سے نجات دلانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے۔ ایک اچھا کلینزر جہاں جلد کو دن بھر کے میل کچیل اور گردوغبار سے پاک  کرتا ہے، وہیں اسے ضروری اجزاء فراہم کرکے موئسچرائزبھی کرتا ہے۔ کاسمیٹکس کی خریداری کے دوران کوئی بھی کلینزر منتخب کرنے سے قبل اس کی تھوڑی سی مقدار ہاتھ کے باہر کی جانب لگاکر اسے ہلکا سے مل کر چیک کرلیں،اگریہ کلینزر آپ کی جلد سے گردوغبار کو میل کی صورت میں اتاردے تو یہ ٹھیک ہے، بصورت دیگر مارکیٹوں میں ایسے کلینزر کی بہتات ہے جو محض کسی بھی عام لوشن کا کام ہی دیتے ہیں اور جلد کی صفائی میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔ دن بھر میک اپ میں رہنے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ باقاعدگی سے جلد کی کلینزنگ کرنے کو معمول بنائیں اور اس کے بعد چہرے پر کوئی بھی اچھا ساموئسچرائزر لگاکر سوجائیں۔بازاری مصنوعات سے گریز کرنے والی خواتین دودھ یا بالائی میں چند قطرے لیموں ملا کر اس سے بھی کلینز ر کاکام لے سکتی ہیں،یہ چیزیں جہاں کسی بھی اچھے کلینزر کا کام کرتی ہیں وہیں قدرتی اور  خالص ہونے کی وجہ سے  چہرے پر کسی قسم کے منفی اثرات بھی مرتب نہیں کرتیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -