خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرادیا 

خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کرادیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے نیب لاہور میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں وزرا سے نیب کی مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کیں۔ بیان ریکارڈ کروانے کے بعد نیب کی جانب سے تحریری بیان کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔نیب ملتان نے دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری مکمل کرکے کیس لاہور ٹرانسفر کر دیا تھا۔ نیب کو موصول انکوائری سے متعلق درخواستوں میں الزام عائد کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت پر اصل اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ دونوں بھائیوں پر یہ بھی الزام ہے کہ 5 سال میں ان کے اثاثوں میں بھاری اضافہ ہوا۔ہاشم جواں بخت پر اتحاد شوگر ملز، میگا پراجیکٹس اور ڈی ایچ اے لاہور میں کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ صوبائی وزیر نے زرعی اراضی بھی ظاہر نہیں کی۔ ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا بھی الزام ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خسرو بختیار پر بھی آمدن کے ذرائع چھپانے کا الزام ہے۔
بیان ریکارڈ

مزید :

صفحہ اول -