یورپی یونین کے متعدد اراکین نے بیلاروس کے صدر کو بلیک لسٹ کردیا

یورپی یونین کے متعدد اراکین نے بیلاروس کے صدر کو بلیک لسٹ کردیا

  

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ کے بالٹک ریجن کے ممالک نے انتخابی نتائج میں فراڈ کرنے اور مظاہرین پر تشدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو اور دیگر 29 اعلیٰ عہدیداروں کو بلیک لسٹ کردیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک ایسٹونیا، لٹویا اورلتھوانیا نے مظاہرین کے ساتھ یک جہتی کرنے کے لیے بیلاروس کے صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بلیک لسٹ کردیا۔لتھوانیا کے وزیرخارجہ لیناس لینکویشس کا کہنا تھا کہ 'ہم پیغام بھیج رہے ہیں کہ ہمیں صرف بیانات دینے سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں بنیادی اقدامات کرنے ہوں گے۔

یورپی یونین

مزید :

صفحہ اول -