چین لداخ سیکٹر میں دراندازی  کر رہا ہے، بھارت کا الزام

          چین لداخ سیکٹر میں دراندازی  کر رہا ہے، بھارت کا الزام

  

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی حکومت نے لداخ سیکٹر میں چین کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارتی حکومت نے لداخ سیکٹر میں چین کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا ہے تاہم چین نے بھارتی الزام  پر کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ امن مذاکرات کے درمیان چین کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے کہ لداخ سیکٹر میں پینگونگ سو جھیل کے پاس چینی افواج کی طرف  سے 29 اور 30 اگست کی درمیانی رات اشتعال انگیزی کی گئی۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین اور بھارت کے مابین ہونے والی چھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

اشتعال انگیزی

مزید :

صفحہ اول -