یوٹیلیٹی سٹورز کی مختلف اشیا ء کی قیمتوں میں 2سے 30روپے تک اضافہ 

  یوٹیلیٹی سٹورز کی مختلف اشیا ء کی قیمتوں میں 2سے 30روپے تک اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیا ء کی قیمتوں میں 2روپے سے 30روپے تک اضافہ کر دیا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے سرف کی قیمت میں 5 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا،درجہ دوم کے کوکنگ آئل کی 3 لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا،مختلف برانڈ کے برتن دھونے والے صابن کی قیمت میں 2 روپے سے لے کر 6 روپے تک،مختلف کمپنیوں کے کیچپ کی قیمتوں میں 15 روپے تک،مختلف کمپنیوں کے نوڈلز کی قیمت میں 2 روپے تک،مختلف کمپنیوں کے شیمپو کی قیمت میں 15 روپے تک جبکہ مختلف کمپنیوں کے صابن 2 روپے تک مہنگے ہو گئے۔
یوٹیلیٹی سٹورز

مزید :

صفحہ اول -