وزیراعظم آج لاہور آئیں گے

  وزیراعظم آج لاہور آئیں گے

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان آج (منگل کو)لاہور آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم کو دو سالہ حکومتی کارکردگی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔  ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج منگل کو لاہور کا دورہ کریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے بھی  ملیں گے۔ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور دو سالہ کارکردگی کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا جبکہ جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔ 

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -