سندھ حکومت کا وفاق سے زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ

سندھ حکومت کا وفاق سے زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ

  

 کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے وفاق سے زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا کاشتکار مقروض درمقروض ہوتاجارہا ہے، کپاس، ٹماٹر،مرچ اور دیگر نقد فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنیکااعلان کرے۔ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ متاثرہ 20 اضلاع کوآفت زدہ قرار دے چکی ہے، حکومت سندھ کاشتکا روں کی بحالی کے تمام اقدامات کرے گی۔ وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ متاثرہ فصلوں کے صوبائی زرعی ٹیکس معاف کیے جائیں گے، وفاق کی غلط پالیسی سے زرعی شعبہ پہلے ہی شدید دبا میں ہے۔ اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ پرانے زرعی قرضوں کی وصولی میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے اور کاشتکاروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔

اسماعیل راہو

مزید :

صفحہ اول -