وزیراعلی کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر اطمینان کا اظہار 

        وزیراعلی کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے یوم عاشور پر قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈ یجیٹل کیمروں کے ذریعے یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جدید کیمروں سے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیااور ڈیجیٹل وال پر کیمروں کے ذریعے لاہور کے دیگر علاقوں کے جلوسوں کا بھی مشاہدہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جلوسوں اورمجالس کی مانیٹرنگ کے جدید نظام کے بارے میں بریفنگ د ی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی کیے گئے اقدامات سے آگا ہ کیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کانظام فعال ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں اورمجالس کی سکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے سرویلنس نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو یوم عاشور پر کئے گئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اوروزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا-وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے اتھارٹی سے متعلقہ ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی  کرائی- صوبائی وزراء ہاشم ڈوگر،انصر مجید نیازی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور اعلی سول و عسکری حکام اس موقع پر موجود تھے- سردار عثمان بزدار رات گئے تک عاشورہ محرم الحرام پر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے - وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عزا داروں کی سہولت کیلئے کئے گئے انتظامات کا خود جائزہ لیااور جلوسوں اور مجالس کی  سکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہے - سردار عثمان بزدارنے عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی اورامن عامہ کیلئے فول پروف انتظامات پرکابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو شاباش دی ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں یوم عاشور پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں اور محکموں نے مل کریوم عاشور پر امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے شبانہ روز محنت کی- لاہور سمیت ہر شہر میں امن عامہ کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے- پنجاب پولیس، فوج، رینجرز، انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں - سردارعثمان بزدارنے جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 3جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی عظیم قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا ہے اورشہید صوبیدار ندیم،شہیدسپاہی سلیم اورشہید لانس نائیک مصور کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاہے۔

لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے سیکرٹری تعینات کردیئے, محمد اجمل بھٹی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات, راناعبیداللہ انورکو سیکرٹری خزانہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ لگا دیا گیا۔ شعیب اقبال سید سیکرٹری پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب تعینات, راجہ خرم شہزاد انور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب تعینات,لیاقت علی  سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعینات, ثاقب علی کو سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ لگا دیا گیا۔ آفتاب احمد پیرزادہ  سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب تعینات, نوشین ملک کو سیکرٹری سروسزجنوبی پنجاب لگا دیا گیا۔ مومن آغا کوسیکرٹری داخلہ جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا,نذیراحمد گجانہ کو سیکرٹری قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دیدیا۔ سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گزشتہ روز ملاقات کی اس موقع پرسیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا ملاقات میں اسمبلی کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا پرویز الٰہی نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کے تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا نئی عمارت کی تعمیر جلد مکمل کروانے کیلئے تین شفٹ میں کام کیا جائے گاتاکہ نومبر میں ہونے والا اجلاس نئی عمارت میں منعقد ہو۔ ملاقات میں 2 ستمبر کو حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بلائے گئے اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے زیر تکمیل کام جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق  صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔مسلم لیگ (ق)کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے جبکہ اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے۔تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ موثر پالیسیوں کے تحت کورونا کا پھیلاؤ رکا ہے۔محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے۔اپوزیشن نے کورونا سمیت ہر نازک موقع پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی۔آج اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں۔سپیکر پرویزالٰہی نے دو برس کے دوران پنجاب اسمبلی کی کا رروائی کو انتہائی احسن طریقے سے چلایا ہے۔سازشیں کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے اورہمارا اتحاد آگے کی جانب بڑھتا جا ے گا۔صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ 

ملاقات

مزید :

صفحہ اول -