نیب افسران کی ایک مقام پر تعیناتی 5سال سے زیادہ نہیں ہو گی، نئی پالیسی جاری 

نیب افسران کی ایک مقام پر تعیناتی 5سال سے زیادہ نہیں ہو گی، نئی پالیسی جاری 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیب کے افسران کی تقرری و تبادلے سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔نیب اعلامیہ کے مطابق  چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے افسران کی تقرری و تبادلے کی نئی پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔نئی پالیسی کے مطابق گریڈ16 اور زائد کے افسران کسی سٹیشن پر3سال تعینات رہ سکیں گے اور تعیناتی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5سال بھی ہوسکتی ہے۔ کسی اسٹیشن پرلمبی تعیناتی کی وجوہات بتاناضروری ہوگا، افسران کی نیب کوئٹہ وسب آفس جی بی میں تعیناتی2سال کیلئے ہوگی۔نئی پالیسی کے تحت جی بی میں 2سال کی تعیناتی نیب راولپنڈی کے زمر ے میں نہیں آئیگی، 5سال تک تعیناتی کی منظوری وجوہات کیساتھ مجازاتھارٹی دے گی۔

نیب پالیسی

مزید :

صفحہ اول -