سری نگر میں عزاداروں پرپیلٹ گن سے فائرنگ غیر انسانی سلوک،بلاول

         سری نگر میں عزاداروں پرپیلٹ گن سے فائرنگ غیر انسانی سلوک،بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سری نگر میں عزاداران پر فائرنگ اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سری نگر میں عزاداران پر غیرقانونی پیلٹ گن سے فائرنگ غیر انسانی سلوک ہے اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں کو گرفتار کرکے سیاہ تاریخ رقم کی، پْرامن عزاداروں سے خوف بھارتی فوج کی کمزوری کا بھی ایک اظہار ہے رائے شماری کی طرح عزاداری بھی کشمیری مسلمانوں کا بنیادی حق ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بھارتی فوج بربریت اور سفاکیت سے کشمیریوں کی منظم نسل کْشی کررہی ہے
بلاول بھٹو زرداری

مزید :

صفحہ اول -