پارلیمنٹ کا مشترکہ ا جلاس رواں  ہفتے طلب کئے جانے کاامکان

   پارلیمنٹ کا مشترکہ ا جلاس رواں  ہفتے طلب کئے جانے کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پارلیمنٹ کا مشترکہ ا جلاس رواں ہفتے ہی طلب کئے جانے کاامکان ہے، اس حوالے سے حکومت نے مشاورت شروع کررکھی ہے اور ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان سے پیر کو ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے دونوں کے درمیان اہم ملاقات آج منگل کو ہوگی جس میں مشترکہ اجلاس بلانے کے دن کا تعین کیا جائے گا۔ دوسری طرف وزارت پارلیمانی امور ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس رواں ہفتے ہی بلائے جانے کا قوی امکان ہے وزیراعظم عمران خان کو دو ستمبر کو مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی جاچکی ہے اور وہ اس حوالے سے سے اپنی ایڈوائز صدر مملکت عارف علوی کوبھجوائینگے۔ مشترکہ اجلاس میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پوری کرنے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل کی منظوری دی جائے گی اس کے علاوہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری بل بھی منظور کیا جانا ہے۔
اجلاس

مزید :

صفحہ اول -