حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 5روپے فی لٹر تک کمی کر دی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل کرتے ہوئے اس میں 5 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ پیٹرول پر لیوی 26.70 روپے سے کم کرکے 21.70 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 25.73 روپے سے کم کرکے 21.88 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 3 روپے سے کم کرکے 2.41 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی ایک روپے 23 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔مٹی کے تیل پر لیوی 6 روپے سے بڑھا کر 7.23 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ پیٹرولیم ڈویڑن نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پٹرولیم لیوی