اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرنے کیلئے پہلے فرانزک آڈٹ کروایا جائیگا،مشیر خزانہ

    اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرنے کیلئے پہلے فرانزک آڈٹ کروایا جائیگا،مشیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومتی ملکیت اداروں کی نجکاری یا ملکیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے کیلئے پہلے فرانزک آڈٹ کروایا جائیگا۔حکومتی ملکیت کے اداروں کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں حکومتی ملکیت کے اداروں کی مالی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں زیادہ نقصان والے حکومتی ملکیت کے اداروں کے فرانزک آڈٹ کی بھی تجویز ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ فرانزک آڈٹ آڈیٹر جنرل کی بجائے نجی شعبے کی آڈٹ کمپنیوں سے کروانے کا تقابلی جائزہ لیا جائے۔کمیٹی نے فہرست کا ازسر نو جائزہ لیکر انکو بند کرنے نجکاری یا حکومتی کنٹرول میں رکھنے کے علاہ نئی کیٹیگری متعارف کرانے کی ہدایت کی جس کے تحت کمپنی۔ کو حکومتی ملکیت میں رکھتے ہوئے انتظامی امور نجی شعبے کے حوالے کر دئیے جاسکیں اجلاس میں حکومتی ملکیت کے اداروں کے بارے میں ایک قانون کے مسودے پربھی غورکیا گیا۔مشیر خزانہ نے ہدایت کی کہ قانون کے مسودے  پر وزارتوں اورلا سمیت دوسری ڈویژنز سے مشاورت کی جائے۔
مشیر خزانہ

مزید :

صفحہ اول -