سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان اسکے شانہ بشانہ کھڑاہے: شاہ محمود قریشی 

  سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان اسکے شانہ بشانہ کھڑاہے: شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہاہے   کہ  حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا،حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری آبادیوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پیر کو اسلام آباد میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے  وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات  کی جس میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ  خیال  کیاگیا۔ اس دوران  اپنی گفتگو میں وزیرخارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی  نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا۔حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری آبادیوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔۔وزیر خارجہ نے سعودی سفیر سے سعودی فرمانروا  شا ہ  سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے کہاکہ کثیر تعداد میں پاکستانی سالہا سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔ہمیں توقع ہے کہ سعودی حکومت کروناکی صورتحال میں بہتری کے بعد ملازمتوں سے برخاست کیے گئے پاکستانی ورکرز کی واپسی اور روزگار کی دوبارہ فراہمی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرے گی۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -