مقبوضہ کشمیر، یوم عاشور کے جلوسوں پر بھارتی فوجیوں کا گولیوں اور پیلٹ گنز کا استعمال 

      مقبوضہ کشمیر، یوم عاشور کے جلوسوں پر بھارتی فوجیوں کا گولیوں اور پیلٹ ...

  

 سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ روز سرینگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں عاشورہ محرم کے جلوسوں پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے گولیوں اور پیلٹ گنز کے وحشیانہ استعمال سے بیسیوں عزادار زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے لال چوک، جڈی بل، محلہ سید افضل، مدین صاحب، گلشن باغ اور سرینگر کے دیگر علاقوں کامحاصرہ کرلیا۔ جلوسوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے عزادار جن میں بیشتر نوجوان شامل تھے مشتعل ہو گئے جس کے بعد ان کی فوجیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں اور سرینگر کے علاقوں بابا مزار، گاسی یار چوک، زیلدار محلہ، سلطان محلہ، رینجر سٹاپ اور عاشی باغ میں نوجوانوں کی ٹولیوں کی شکل میں فوجیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ فوجیوں نے عزاداروں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا۔ فوجیوں نے متعدد علاقوں میں کاروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔

جلوسوں پر شیلنگ

مزید :

صفحہ اول -