ثاقب علی‘ آفتاب پیرزادہ،اجمل بھٹی سیکرٹریز جنوبی پنجاب تعینات 

ثاقب علی‘ آفتاب پیرزادہ،اجمل بھٹی سیکرٹریز جنوبی پنجاب تعینات 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں گریڈ 20کے سینئر آفیسر ثاقب علی عطیل کو سیکرٹری زراعت تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے،جبکہ گریڈ 19کے آفیسر آفتاب احمد پیرزادہ کو سیکرٹری لائیو سٹاک تعینا ت کیا گیا ہے۔مذکورہ سیکرٹریز آج ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو رپورٹ کریں گے۔جس کے بعد ان کے ملتان یا بہاولپور ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 میں دفاتر کے قیام بارے حکومتی پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے گریڈ 19 کے  سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب اجمل بھٹی کو  تعینات کردیا ہے۔جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے اجمل بھٹی اس سے قبل سپشل سیکرٹری صحت پنجاب کے طور اپنے فرائض سر نجام دے رہے تھے۔مزید برآں حکومت پنجاب نے مزید 9 مختلف سیکرٹریز کو جنوبی پنجاب کی خاکی آسامیوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -