ملتان میں اب بھی بڑی تبدیلی کی ضرورت‘ زاہد اختر زمان 

ملتان میں اب بھی بڑی تبدیلی کی ضرورت‘ زاہد اختر زمان 

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ مکمل طور پر بااختیار ہو گا اور آئندہ سال سے ساؤتھ پنجاب کا علیحدہ بجٹ ہوگا ملتان اور بہاولپور میں الگ الگ سیکریٹریٹ کو برابر کا حصہ دیں گے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں کوئی بھی فائل لاہور نہیں (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

جائے گی جس کے لئے چیف سیکریٹری پنجاب نے واضح طور پر احکامات جاری کر دیئے ہیں انشاء  اللہ ایک دو ماہ میں سیکریٹریٹ کے حوالے سے کام شروع ہو جائے گا اور عوام کو محسوس ہوگا کہ انہیں ان کا حق مل رہا ہے ماہ محرم الحرام کے ایام میں تمام محکمہ جات کی انتظامیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حیدری کمیٹی النگ دولت گیٹ میں ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، ملک سہیل حسنین بھٹہ، میثم علی بھٹہ کے ہمراہ الگ صوبہ جنو بی پنجاب کے سلسلے میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحا ج شفقت حسنین نے کہا کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کا ملتان میں امن کے حوالے سے مثالی کردار دیکھنے میں آیا اور انہوں نے اپنے بزرگوں کی روایات کو جاری رکھا اسی طرح ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان، ایڈیشنل آئی جی انعام غنی، کمشنر ملتان ریجن شان الحق، آر پی او وسیم احمد خان، ڈپٹی کمشنر محمد عامر خٹک، سی پی او حسن رضا خان سمیت ضلعی انتظامیہ نے یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک امن و امان کے سلسلے میں ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کیا اور اس کے ساتھ میں تمام مکاتب فکر کے علماء  کرام اور تمام شعبہ ہائے کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ماہ محرم الحرام کے ایام میں اتحاد، اخوت،امن اور بھائی چارے کا کردار ادا کیا انشاء  اللہ اتحاد و اخوت کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے گا انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح ماہ محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ویسٹ منیجمنٹ، واسا،محکمہ صحت، ریسکیو، واپڈا، فائر بریگیڈسمیت دیگر محکمہ جات نے اپنی ذمہ داری کو نبھایا اور لائسنسداروں نے بھی ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ تعاون کا سلسلہ خوش اسلو بی سے جاری رکھا طرح 28صفر المظفر، 12ربیع الاول سمیت دیگر ایام میں امن و امان، صفائی اور سڑکوں کی مرمت کے کام بھی بروقت مکمل کئے جائیں گے اور ان جلوسوں کی تنظیموں کے نمائندگان سے مزاکرات کے زریعے مسائل حل کئے جائیں گے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح طور پر احکامات جاری کئے ہیں کہ جتنے بھی سیکریٹریز ملتان اور بہاولپور کے دفاتر میں کام کریں گے وہ مکمل طور پر بااختیار ہوں گے اور ان کی کوئی فائل لاہور نہیں جائے گی اس سلسلے میں ریکارڈ کی منتقلی کا لاہور سے عمل شروع کردیا گیا ہے بہت جلد کام شروع ہونے پر عوام یقینا ریلیف محسوس کریں گے شہریوں کے لئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملتان میں ابھی کافی کام ہونے والا ہے جس پر پیپر ورک شروع کردیا گیا ہے تاکہ ملتان کے شہریوں کے مسائل جلد از جلدحل ہوں۔

زاہد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -