لیاقت پور میں شجر کاری مہم‘ تیاریاں  شروع‘ تعمیر وطن گروپ،پی ٹی آئی  کارکن بھرپور کردار ادا کریں‘ ایم پی  اے چودھری مسعود احمد کی بات چیت 

      لیاقت پور میں شجر کاری مہم‘ تیاریاں  شروع‘ تعمیر وطن گروپ،پی ٹی آئی  ...

  

لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 257 میں وزیراعظم کی گرین اینڈ کلین پاکستان(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 مہم بھرپور انداز میں فوری طور پر شروع کی جا رہی ہے میونسپل پارک، فیصل پارک، ہاؤسنگ سکیم،کچی منڈی اور حکیم آباد کے پارکس کے علاوہ سٹیڈیم اورحلقہ بھر کے سرکاری سکولوں میں شجرکاری کی مربوط مہم شروع کرنے کے لیئے تمام متعلقہ محکموں کی انتظامیہ کو پابند کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ چولستان میں کیکر کے درخت لگائے جائیں اس کے لئے بیج فراہم کیے جائیں گے جبکہ عباسیہ، کچے اور شہر میں پھل دار درختوں کو ترجیح دی جائے چودھری مسعود احمد نے کہا کہ ہر شہری اپنے رحلت کر جانے والے پیاروں کے نام پر درخت لگا کر ان کی آبیاری کریں جو صدقہ جاریہ ہے شجر کاری مہم میں پی ٹی آئی اور تعمیر وطن گروپ کے کارکنان بھرپور کردار ادا کریں گے جبکہ اس مہم کی نگرانی وہ خود اور سابق ایم پی اے چودھری محمود احمد کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -