ساوتھ پنجاب پولیس آفس کیلئے نامزد  4انسپکٹرز سمیت 35ملازمین کے تبادلے 

  ساوتھ پنجاب پولیس آفس کیلئے نامزد  4انسپکٹرز سمیت 35ملازمین کے تبادلے 

  

ملتان (وقا ئع نگار) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ڈسٹرکٹ  ملتان۔ڈی جیٓ خان اور بہاولپور کے ریجنل پولیس آفیسر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 کی جانب سے ساوتھ پنجاب پولیس آفس کیلئے نامزد کئے گئے چار انسپکٹروں سمیت 35 پولیس ملازمین کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملتان سے جے ٹی ٹی انچارج انسپکٹر رضوان خان۔ایس ایچ او ممتاز آباد انسپکٹر طاہر اعجاز۔جبکہ دیگر میں ملتان کے ڈرائیور اعجاز۔سمیع اللہ۔اور کانسٹیبلوں میں انیس اور محمد ممتاز کے نام شامل ہیں۔ڈی جی خان سے انسپکٹر عالم شیر اور بہاولپور سے بسم اللہ طارق۔لودھراں سے سب انسپکٹر ربنواز۔وہاڑی سے محمد فضل۔لیہ سے اے ایس ائی محمد سلیم۔بہاولنگر سے اے ایس ائی محمد اصغر علی۔خانیوال سے ہیڈ کانسٹیبل عمران مقبول۔لودھراں سے محمد عقیل۔وہاڑی سے محمد اشتیاق۔ڈی جی خان سے زوہیب حسن۔مظفر گڑھ سے محمد آصف۔لیہ سے منظور حسین۔ راجن پور سے طاہر حسین۔بہاولپور سے محمد اسماعیل۔بہاولنگر سے عمران عالم۔رحیم یار خان سے محمود منہاس ہیں۔اسی طرح خانیوال۔وہاڑی۔ڈی جی خان۔مظفر گڑھ اور لودھراں کے کانسٹیبلوں کو بھی ایڈیشنل آئی جی  ساوتھ پنجاب کے دفتر میں تعینات کیا گیا ہے۔

تبادلے 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -