جعلی احاطہ الاٹمنٹ سکینڈل بے نقاب‘ انچارج لینڈ ریکارڈ یزمان معطل‘ کارروائی کا حکم
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جعلی احاطہ الاٹمنٹ سیکنڈل بے نقاب ہونے پرڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
نے انچارج لینڈریکارڈ یزمان رفاقت علی کومعطل کرکے پیڈاایکٹ کے تحت کاروائی کاحکم دیدیا ا تفصیل کے مطابق یزمان جعلی احاطہ الاٹمنٹ سیکنڈل کے مرکزی کردار انچارج لینڈریکارڈ سنٹریزمان رفاقت علی کی کرپشن بے نقاب اورپورے خاندان کوغیرقانونی احاطے الاٹ کرانے پرڈی جی لینڈریکارڈ پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے رفاقت علی کومعطل کرکے پیڈاایکٹ کے تحت کاروائی کاحکم دیدیاہے مبینہ ملی بھگت سے چک نمبر14 ڈی این بی درمیانی چک نمبر14 ڈی این بی شرقی چک نمبر14 ڈی این بی غربی چک نمبر15 ڈی این بی شرقی اوردیگرچکوک میں د رجنوں احاطے الاٹ کرائے ہیں احاطے الاٹ کرانے والوں میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ حلقہ پٹواری اورکالونی کلرک بھی بوگس احاطہ جات سیکنڈل میں ملوث ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے اس سیکنڈل میں ملوث تمام افراد کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔ اس حوالے سے رفاقت علی نے کہاکہ میری معطلی کے بعد موقف دینے کاکوئی جوازنہیں ہے۔
حکم