مسلسل بارش‘ ہیلتھ ٹیموں کا سرویلنس آپریشن تیز‘ دکان مالکان کو نوٹس
ملتان (وقا ئع نگار) محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں کا شہر میں مسلسل بارش ہونے کے باعث سرویلنس کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔گزشتہ ایک روز کے دوران ملتان کے دو مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد ہونے پر مالکان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔احتیاطی تدابیر پر عمل(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
درآمد نا کرنے کی صورت پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ملتان شہر میں گزشتہ روز بھی بارش ہوتی رہی ہے۔جس کی وجہ سے کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر اور لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ گیا تھا۔جس پر محکمہ صحت ملتان کی ڈینگی سرویلنس کی ٹیموں نے ملتان کے مقامات ایکس بلاک بہاری کالونی میں حاجی لیاقت کی پان شاپ اور چاہ بورڈ التمش روڈ پر واقع حاکم موٹرز سے ڈینگی مچھر اور لاروا کو برآمد کیا ہے۔بعدازاں وہاں ڈینگی مچھر اور کروا کی افزائش روکنے اور تلفی کیلئے سپرے بھی کیا گیا یے۔محکمہ صحت نے ڈینگی مچھروں اور لاروا کی برآمدگی پر حاکم موٹرز اور پان شاپ مالکان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔جسں میں تحریر ہے کہ آیندہ احتیاط نا برتنے پر محکمہ قانونی کارروائی کا سہارا بھی لے سکتا ہے
نوٹس