خان گڑھ: ایل ایس میپکو ان ایکشن‘ تار  کاٹنے سے کئی محلوں کی بجلی بند تاجر‘ شہری سراپا  احتجاج‘ مذاکرات کے بعد چوک بازار اوپن

  خان گڑھ: ایل ایس میپکو ان ایکشن‘ تار  کاٹنے سے کئی محلوں کی بجلی بند تاجر‘ ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) یوم عاشور کی صبح میپکو خان گڑھ کے ایل ایس رسالت حسین شاہ اور عملہ نے چوک بازار خان گڑھ سے گزرنے والی بجلی کی فور کور مین لائین کاٹ دی. (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

جس سے شہر کے شمالی حصہ کی ایک بڑی آبادی اور کئی محلوں کو بجلی کی سپلائی بند ہو گئی, کئی گھنٹے بجلی نہ ہونے سے گھروں میں پانی ختم ہو گیا اور عاشورہ کا روزہ رکھنے والے مرد و خواتین اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا, جس پر شہری اور تاجر سراپا احتجاج بن گئے, واپڈا عملہ کے خلاف مشتعل شہریوں نے چوک بازار, محرم روٹ دکانوں کے لکڑی کے پھٹے رکھ کر بند کر دیا اور نعرے بازی کی, صدر انجمن تاجران خان گڑھ شیخ رضوان فضل کورا, جنرل سیکرٹری شیخ خضر اکرام, وقاص وکی شیخ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا, جبکہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او خان گڑھ چودھری جاوید اختر, سب انسپکٹر امیر نواز خان, ضلعی صدر مجلس شہریاں رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور وائس چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ خان گڑھ سید شمس الحسن گیلانی موقع پر پہنچ گئے, جنہوں نے مشتعل شہریوں سے مذاکرات کر کے بند کیا گیا چوک بازار کھلوایا اور خان گڑھ واپڈا عملہ کو فوری طور پر بلوا کر تار لگوا کر شہر کے متاثرہ حصہ کی بجلی بحال کرادی, جس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا, اور محرم روٹ مین بازار کلئیر کر دیا گیا,  

اوپن 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -