بینکنگ کورٹ بہاولپور‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر رحیم یار خان کو گرفتار کرنیکا حکم 

        بینکنگ کورٹ بہاولپور‘ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر رحیم یار خان کو گرفتار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(نامہ نگار) اسپشل جج بینکنگ کورٹ بہاولپور نے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر رحیم یارخان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔بیلف اور متعلقہ پولیس(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
 کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیل کے مطابق  اسپشل جج بینکنگ کورٹ“عدالت ناصر حسین جج بینکنگ کورٹ بہاولپور“نے زرعی ترقیاتی بنک صادق آباد بنام محمد اعظم میں تحصیلدار / کلکٹر AC / پٹواری اور گرداور کو حکم دیا تھا کہ محمد اعظم کی فصل قرق کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔کلکٹر / تحصیلدار / گرداور / پٹواری اور اے سی صادق آباد نے فصل قرق کر کے رپورٹ عدالت میں پیش نہ کی، جسکی وجہ سے عدالت نے  ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر رحیم یا خان کو ان تمام افسران کی تنخواہ بند کر کے عدالت رپورٹ کرنے کا حکم دیا تو ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر نے تنخواہ بند نہ کی - جس پر جج بینکنگ کورٹ نے ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر رحیم یارخان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے بیلف اور متعلقہ پولیس رحیم یارخان کو حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے-