یوم عاشور پر قبرستانوں میں بے پناہ رش‘ فاتحہ خوانی کا خصوصی اہتمام 

یوم عاشور پر قبرستانوں میں بے پناہ رش‘ فاتحہ خوانی کا خصوصی اہتمام 

  

ملتان (سٹی رپورٹر)یوم عاشور کے موقع پر قبروں پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ قبرستانوں میں شہریوں کی گہما گہمی رہی قائم قبرستانوں میں یوم عاشورہ (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کے موقع پر شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر جاکر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی اور پیاروں کی قبروں پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں دیئے روشن کئے اور درباروں پر بھی زائرین کی بڑی تعداد نے حاضری دی جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر قبرستانوں کے باہر موم بتیاں، اگر بتیاں، چاول، دالیں، ببری، کھجور کی شاخوں کی فروخت کے لئے چھوٹے بڑے عارضی سٹالز لگائے گئے اور ریڑھیاں بھی لگائی گئیں شہریوں کی کثیر تعداد میں رش کی وجہ سے دکانداروں نے خوب کمائی کی اور شہریوں سے من مرضی سے دام وصول کئے جبکہ دوسری طرف قبرستانوں میں یوم عاشورہ کے موقع پر بھی قبروں کی لپائی کا سلسلہ جاری رہا اور فیملیز نے اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے پیاروں کی قبروں پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے لئے حاضری دی۔

رش 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -