جتوئی بدفعلی کی کوشش‘ مزاحمت پر فائرنگ‘ 14سالہ لڑکا شدیدز خمی 

  جتوئی بدفعلی کی کوشش‘ مزاحمت پر فائرنگ‘ 14سالہ لڑکا شدیدز خمی 

  

ملتان‘چوک مکول (وقا ئع نگار‘ نامہ نگار) بیٹ میر ہزار جتوئی مظفر گڑھ 14(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سالہ بچہ زین العابدین سے بدفعلی اور فائر مارنے کا واقعہ پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے نوٹس لے لیا، چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم  نشتر ہسپتال پہنچ گئی  تفصیل کے مطابق بیٹ میر ہزار جتوئی کا رہائشی 14 سالہ زین العابدین کو عمر کورائی، امین عرف مینا، شفتر کورائی مچھلی کھانے کے بہانے ورغلا کر جنگل کی طرف لے گئے جہاں پر تینوں ملزمان نیبدفعلی کرنے کی کوشش کی بچے کی مزاحمت پر نازک اعضاء پر فائر مار دیا جو کہ آر پار ہوگیا بچے کی فیملی نے بچے کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں بچے کا علاج جاری ہے ملزمان کے خلاف تھانہ بیٹ میر ہزار میں بچے کے والد احسان قریشی کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 194/20 درج کروا دی گئی ہے دو ملزمان امین عرف مینا اور شفتر کورائی کو گرفتار کیا جاچکا ہے 1 ملزم عمر کورائی فرار ہے، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی ٹیم کو بچے اور فیملی سے فوراً رابطے کی ہدایت کی، سارہ احمد نے کہا کہ بچے کی فیملی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

بدفعلی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -