واقعہ کربلا نے اسلام کا بول بالا کیا‘ مولانا اظہار الحق

واقعہ کربلا نے اسلام کا بول بالا کیا‘ مولانا اظہار الحق

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاور کے زیراہتمام بسلسلہ محرم الحرام 69 ویں سالانہ عظیم الشان شہدائے اسلام کانفرنس کے نویں اور آخری جلسے چوک فاروق اعظم رض کوہاٹی گیٹ پشاور میں خطاب کرتے ہوئے خطیب اہلسنت مولانا اظہار الحق فاروقی آف وہاڑی پنجاب، انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاور کے جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ، مولانا سیف الاسلام حافظ واصف رحیمی آف کوہاٹ نے کہا کہ معرکہ کربلا میں حسین ابن علی رض نیحق کا بول بالا کر دیا اور باطل کو ہمیشہ کیلئے نشان عبرت بنا دیا اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد اور شہدائے کربلا کے صبر و ایثار کی تاریخ رہتی دنیا تک زندہ و جاوید رہے گی انہوں نے کہا کہ کربلا حق و باطل کے معرکے کا نام ہے جس میں خانوادہ اہلبیت جام شہادت نوش کر کے ہمیشہ کیلئے زندہ ہوگیا اور باطل ہمیشہ کیلئے شرمندہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ شان رسالت،شان اصحاب و اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں صحابہ و اہلبیت کے ناموس کا دفاع اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام رض کی شان میں گستاخانہ بیانات کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مرتکب عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں کانفرنس میں قراردادوں کے زریعے ملک میں اسلامی نظام کے نفاز کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا،صحابہ کرام و اہلبیت اطہار کے ناموس کے دفاع کا عظام دھرایا گیا،مہنگائی،لوڈشیڈنگ کے خاتمے، قادیانی تبلیغ بند کرنے، غازی فیصل خالد کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا اور ناقص کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر پشاور کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ پولیس انتظامیہ اور متحدہ امن کمیٹی پشاور کی شبانہ روز کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -