چارسدہ‘ دوہرے قتل کیس کے ملزمان گرفتار
چارسدہ (بیورورپورٹ)ترناب پولیس نے دوہرے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کیا۔ گزشتہ ماہ کے دوران ملزمان نے اپنے بھائی کو گھریلو ں تنازعہ پر بے دردی سے قتل کیا تھا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترناب پولیس نے دوہرے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ارشد ولد سرفراز اور غلام ولد طلاء محمد ساکنا ن انگار کلے شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے گزشتہ ماہ گھریلوں تنازعہ پر اپنے بھائی کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن افتخارشاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال خان، ایس ایچ او تھانہ ترناب زاہد خان اورانوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تفتیشی ٹیم نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے انتہائی قلیل مدت میں دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہٰ قتل دو پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔