ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی‘ پٹرول پمپ پر چھاپے 

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی‘ پٹرول پمپ پر چھاپے 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان کی منگا ہ میں کاروائی۔ایڈیشنل اے سی نے منگاہ میں پٹرول پمپ پر پٹرول کا گیج اور مقرر کردہ سرکاری ریٹ کے بارے میں چیکینگ کی۔اس موقع پر عوام سے پٹرول کی زائد قیمت وصولی پر بائکو پٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔مذید ایڈیشنل اے سی نے اشیائے خوردنوش کی دکانوں پر زائد المعیاد اشیاء، مضر صحت خوراک،  سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور اسکے مطابق فروخت کی چیکینگ کی۔اسی طرح ایڈیشنل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے پار ہوتی میں اشیاء خوردنوش کی دوکانوں پر صفائی ستھرائی، زائد المعیاد اشیاء،مضر صحت خوراک، سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور اس سے تجاوز کی چیکینگ کی تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا۔نیز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فٹ پاتھ پر تجاوزات کو ختم کروایا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا جس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم کی زیر صدارت اپنے آفس میں چنگ چی رکشوں شفٹنگ اور مستقل اڈہ دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا۔ جس میں ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر کنڈی، ٹی ایم او فرمان علی اورٹریفک انچارج موجود تھے۔ میٹنگ میں چنگ چی کی شفٹنگ کا ختمی فیصلہ کیا گیا۔ جس سے ٹریفک کی مستقل روانی میں مددملے گی۔اور عوام کو ایک مخصوص جگہ سے آسان سواری میسر آجائیگی اور عام عوام بالخصوص دوسری گاڑیوں کو ٹریفک کی روانی میسر آجائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -