اندھے قتل کا سراغ مل گیا‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

اندھے قتل کا سراغ مل گیا‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

  

تخت بھائی (احمد زادہ مہمندسے)تخت بھائی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاکر رپورٹ کنندہ ملزم  بیٹے کو الہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔جو سات سگی دکھی بہینوں کا اکلوتھا انڈر پلوں میں گھیرا  مدرسے سے بھگا ہواحافظ قرآن بھائی ہے۔تخت بھائی کے نواحی علاقے فضل اباد کے رہائشی تبلیغی جماعت میں سرگرم غریب چھولے فروش علی رحمان  گزشتہ شب گھر جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے قتل کرکیتھانہ ساڑو شاہ پولیس نے مقتول کے حافظ قرآن بیٹے جہانگیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او مردان ڈاکڑ زاہد اللہ خان نے بلا تاخیر سرکل ڈی ایس پی بشیر احمد خان یوسفزئی۔تھانہ ساڑو کے ایس ایچ او فیض محمد خان اور تفتیشی ٹیم کے انچارج اشرف خان کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی۔جنھوں نے نہایت سائنسی بنیادوں پر بارک بینی سے تفتیش شروع کردی۔سرکل ڈی ایس پی بشیر احمد خان یوسفزئی نے اپنے دفتر میں ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ اور تفتیشی ٹیم کے انچارج اشرف اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اندھے قتل سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا۔کہ مقتول کا بیٹا ملزم جھانگیر مدرسے سے بھگا ہوا حافظ قرآن ہے۔لیکن انڈر پلے میں دن بدن پھنس چکے تھے۔جس کے کء قرضوں کی ادائیگی والدین نے کردی۔باپ نے انکو الگ مرغیوں کا کاروبار بھی شروع کروادیا۔اب لاکھوں روپے قرضوں کے بوجھ کو ختم کرنے اور اپنی شادی کیلئے والدین کو مکان فروخت کرنے دباؤ ڈال رہے تھے۔ والدین کے مکان فروخت کے انکار پر کء بار والد کو قتل کرنے کے منصوبے بنائے۔ وقوعہ کی شب اپنے باپ پر اس وقت فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔جب وہ محنت مزدوری کے بعد اپنے گھر جارہے تھے۔انھوں نے بتایا کہ ڈی او مردان ڈاکڑ زاہد اللہ کی فوری احکامات کی روشنی میں مقدمہ کو ٹریس کرکے ملزم کو الہ قتل 30 بور پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ اس دوران ملزم نے میڈیا کے سامنے اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔بعد میں مقامی عدالت کے حکم پر ملزم کو مردان جیل پہنچا دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -